اپوزیشن کی تحریک ناکام بنائیں گے ، وزیراعظم کی چیئرمین سینٹ کو یقین دہانی

اپوزیشن کی تحریک ناکام بنائیں گے ، وزیراعظم کی چیئرمین سینٹ کو یقین دہانی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم کی صادق سنجرانی کو عہدے پر بحال رکھنے کی یقین دہانی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس کے دوران اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی اور صادق سنجرانی کو عہدے پر بحال رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔