کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 65افراد جاں بحق ،2752نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 65افراد جاں بحق ،2752نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 65افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 5123 ہو گئیں اور2752نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 2 لاکھ 46 ہزار 351 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 65افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 5123 ہو گئیں اور2752نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 2 لاکھ 46 ہزار 351 افراد متاثر ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک ہزار 985 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 147، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 36 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 368 ہو گئی ،پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532افراد متاثر ہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسزسے زائدہے اور تا حال ایک لاکھ 53ہزار 134کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے،2156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602ہے،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے او ر اب تک مجموعی طورپر15لاکھ 14ہزار 858ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔