عزیز بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے دونوں پارٹس صحیح ہیں، شعیب سڈل

عزیز بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے دونوں پارٹس صحیح ہیں، شعیب سڈل

لاہور :انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ شعیب سڈل نے کہا ہے کہ عزیز بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے دونوں پارٹس صحیح ہیں۔ رپورٹس پر ایک ہی تاریخ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی رپورٹ پر 6 اور دوسری پر 4 دستخط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ایچ او سے لے کر کر اوپر آئی جی تک فکس مدت ہو۔شعیب سڈل نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے۔

ایسے زیادہ عرصہ نہیں چلے گا کہ اپنی مرضی سے آئی جی لگا لیں۔ شام کو اگر کسی کو مسئلہ ہو اور صبح اس کا ٹرانسفر ہوا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹان فیکٹری والے واقعے میں اصل ملزم کی طرف جانے کی بجائے مدعی کو ہی ہراساں کرنا شروع کر دیا گیا۔