سال میں پاکستان کو ٹیکنا لوجی سپر پاور بنا نا اصل منزل ہے، فواد چوہدری

سال میں پاکستان کو ٹیکنا لوجی سپر پاور بنا نا اصل منزل ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد :وفاقی وزیرسا ئنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈ ان پا کستان وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالو جی نے اپنا یا 10سال میں پاکستان کو ٹیکنا لوجی سپر پاور بنا نا اصل منزل ہے ، امریکہ ، روس ، چین ، جاپا ن اور یورپی یو نین کی ملٹی نیشنل کمپنیا ں پاکستان سے ہاتھ ملا ئیں ہما رے دروازے کھلے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ںنے کہا کہ ملک میں سینٹائزر اور ماسک مل ہی نہیں رہے ہو تے یا پھر بلیک ہو تے مگر آج ہم اپنی ضروریا ت بھی پو ری کر رہے ہیں اور ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں 200ایکڑ پر ہیلتھ سٹی بنا نے جارہے ہیں لا ہور ، کراچی ، اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی اکنا مک زون بنا ئیں گے زونز میں ٹیکنا لو جی انڈسٹری ، بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہو ں گی ۔

انہو ں نے کہا کہ 10سال میں ملک کو ٹیکنالوجی سپر بنا نا اصل منزل ہے ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ، چین ، روس م کو ریا اور یورپی یو نین کی ملٹی نیشنل کمپنیا ں پا کستان سے ہاتھ ملا ئیں ہم ان کو ٹیکنالوجی بزنس کے لئے ساز گار ماحول ریلکس ٹیکس سٹرکچر دینگے ہما رے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ دنیا کی آبادی کا 66فیصد 4گھنٹے کی فلا ئٹس پر رہتا ہے ۔