کے پی حکومت کا پی ٹی ایم رہنماؤں کیخلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ

کے پی حکومت کا پی ٹی ایم رہنماؤں کیخلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ
کیپشن: صوبائی حکومت نے فیصلہ قومی مفاد کے تحت کیا، ذرائع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ کے پی حکومت نے کیس واپس لینے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیس واپس لینا چاہتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ قومی مفاد کے تحت کیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی ایم رہنماؤں کے وکیل عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومت کی جانب سے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت نے کیس واپس لینے کے لیےعدالت میں درخواست دائرکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی درخواست جمع ہونے کے بعد کیس خودبخود ختم ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ 26 فروری 2019 کو پیش آیا تھا۔