پاکستان میں کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کر گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ، مزید 27 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 582 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 48 ہزار 382 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.09 فیصد رہی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو گئی ۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مثبت شرح 1.7 ریکارڈ کی گئی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 3.2، فیصل آباد میں بھی 0.5، ملتان میں 1.6 جبکہ راولپنڈی میں 2.5 ریکارڈ کی گئی ۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ٹوٹل تعداد 348,085 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 328,767 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,499 رہ گئی ۔

گزشتہ روز لاہور میں 3 اموات سمیت صوبہ بھر میں کل 4 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10,819 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,062 ٹیسٹ کئے گئے ۔ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,827,053 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں لاہور میں 126، راولپنڈی میں 75، پاکپتن میں 10، رحیم یار خان میں 9، سیالکوٹ میں 9، ملتان میں 7، ڈیرہ غازی خان میں 6 اور میانوالی میں 6 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں 5، سرگودھا میں 5، اٹک میں 4، گجرات میں 4 جبکہ بہاولپور، چکوال، قصور اور وہاڑی میں 3 تین مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ گجرانوالہ، خوشاب، منڈی بہاوالدین اور مظفرگڑھ میں بالترتیب 2 دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔