لاہور میں سائیکلنگ کے دلچسپ مقابلے، بچوں، خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Exciting cycling competitions in Lahore, participation of a large number of children, women and men
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہور لبرٹی چوک میں سائیکلنگ کے دلچسپ اور رنگا رنگ مقابلے، سائیکلنگ ریس میں بچے، خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

تفصیل کے مطابق ''لاہور ویئرز ماسک مہم'' کے تحت لبرٹی چوک گلبرگ میں سائیکلنگ مقابلے ہوئے۔ ماسک پہننے کی آگاہی مہم مقابلوں میں بڑی تعداد میں سائیکلسٹ نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں لبرٹی چوک اور مین بلیوارڈ کو مختلف بینرز اور بورڈز سے سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور ویئرز ماسک مہم قومی اور بین الاقوامی ریسرچ اداروں کی تحقیق پر مبنی ہے۔ پروگرام کے تحت شہریوں کی آگاہی کے متعدد ایونٹس ہونگے۔

سائیکلسٹ نے ایک دوسرے سے سبقت لینے کیلئے خوب زور آزمائی کرتے ہوئے پیڈل چلائے۔ سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ اس کھیل کو فروغ دینے سے کورونا سے نجات ملے گی۔

ریس میں شرکت کے خواہشمند افراد کیلئے خصوصی ڈیکس قائم کیا گیا تھا جبکہ انھیں کووڈ ویکسینیشن ڈیٹا چیک کرانا بھی لازم تھا۔