کوپا امریکا فٹبال، ارجنٹائن نے فائنل میں برازیل کو ایک صفر سے ہرا دیا

Copa America 2021 Final, Argentina, Brazil, Messi first senior, International trophy

نیو یارک: ارجنٹائن نے کوپا امریکا فٹبال جیت لیا ، ارجنٹائن نے فائنل میں برازیل کو ایک صفر سے ہرا  دیا ۔

 میچ کا واحد گول اینجل ڈی ماریا نے پہلے ہاف میں کیا ، میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجنٹائن کے لیونل میسی نے بطور کپتان پہلی بار انٹرنیشنل ٹرافی جیتی ہے ۔

خیال رہے کہ ارجنٹائن نے اپنا پہلا بڑا اعزاز 28 سالوں میں جیتا ،  اینجل ڈی ماریا کے گول نے انہیں برازیل پر ایک صفر سے کامیابی دلائی ۔

ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کا فیصلہ کن گول 22 ویں منٹ میں روڈریگو ڈی پال نے انجل دی ماریہ کے پاس طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد کیا ۔

ارجنٹائن الیون: ڈیمین مارٹنیز ، اوٹمینڈی ، ایکونا ، مونٹیئل ، رومیرو ، ڈی پاول ، پریدس ، لو سیلسو ، میسی ، دی ماریا ، لوٹارو مارٹنیز

برازیل الیون: ایڈرسن ، تھیاگو سلوا ، ڈینیلو ، مارکوینہوز ، رینن لودی ، کیسیمرو ، فریڈ ، ایورٹن ، لوکاس پاکیٹا ، رچر لیسن ، نیمار