آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے: وزیر اعظم 

آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے: وزیر اعظم 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر مٹہ سوات کی سرسبز ہوتی پہاڑیوں کی ویڈیو شیئر کردی۔ مٹہ کی پہاڑیوں پر جوان ہوتے سرسبز درخت دیکھے جاسکتے ہیں ۔

وزیر اعظم  عمران خان  نے کہا کہ  بنجر پہاڑیاں سبز خلعت پہن رہی ہیں خیبر پختونخوامیں کلین اینڈ گرین منصوبے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ۔ہم آنے والی نسلوں کے لئے صاف اور سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے ۔