قومی ایئر لائن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاندار اقدام

قومی ایئر لائن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاندار اقدام
کیپشن: قومی ائر لائن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاندار اقدام
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 پروازیں چلائے گی اور جس کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے عید الاضحیٰ سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہے ہیں جبکہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا اور سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے جبکہ تاشقند کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے جبکہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔