عمران خان کشمیر کو توڑنا چاہتا ہے، سلیکٹڈ کی گھر اور باہر دونوں جگہ عزت نہیں: مریم نواز

عمران خان کشمیر کو توڑنا چاہتا ہے، سلیکٹڈ کی گھر اور باہر دونوں جگہ عزت نہیں: مریم نواز

ہٹیاں بالا: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  کشمیر میرا گھر ہے جب بھی آتی ہوں ایسے لگتا ہے گھر آگئی ہوں۔مجھے کشمیر میں الیکشن مہم کیلئے نہیں آنا پڑتا۔

انہوں نے ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ایک بار پھر کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی رگوں میں کشمیری خون ہے۔ 

مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان کا کام کشمیر کو توڑنا ہے، وہ کشمیر پر نظر جمائے بیٹھا ہے۔ اس نے کشمیر کا مقدمہ ہار دیا ہے۔ عمران خان جب کشمیر کا رخ کرنا تو اپنا نامہ اعمال بھی ساتھ لے کر آنا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عمران خان سے سوال کریں گے کہ بھارت کو 70 سال میں جو جرات نہیں ہوئی اور آپ کے دور میں کیوں ہوئی۔ کشمیری پوچھیں گے کشمیر کے مسئلے پر کتنی قراردادیں پاس کرائیں۔ جو شخص سلیکٹ ہوکر آیا ہو اس کی گھر اور باہر دونوں جگہ عزت نہیں ہوتی۔ 

راجہ فاروق حیدر کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ  کشمیریوں کو نوازشریف اور راجہ فاروق حیدر جیسے شیر چاہئیں۔ راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کا کلچر تبدیل کردیا۔ راجہ فاروق حیدر نےخدمت کا قدم بڑھا دیا،انہوں نے بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کے اس پار اور اس پر دونوں طرف یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ مریم نواز مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کو ایک دن آزاد کرائیں گے۔