شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، شہباز گل

شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، شہباز گل
کیپشن: شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، شہباز گل
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا اگر شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔ شریف خاندان کے اسرائیل اور سرحد پار گپتا انڈسٹری سے واضح روابط ہیں۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا آزاد کشمیر میں چند لوگ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور  الیکشن ہارنے کے بعد پھر دھاندلی کا رونا رویا جائے گا۔مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی بلکہ جھو ٹ بولنا مریم صفدر کا پرانا وطیرہ ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے 2015 کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی۔ انہوں ںے کہا کہ 2015 میں ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نوازشریف حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیا گیا تھا۔

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے آج بھی جعل سازی کرتے ہوئے نوازشریف کی لندن کی تصویر شیئرکی۔ انہوں ںے کہا کہ جعل سازیوں کی وجہ سے مریم صفدر سیاسی منظرنامے سے غائب ہوچکی ہیں۔

شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی اور نوازشریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کر رہے ہیں۔