وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ 

وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ تھے جنہوں نے پیر صبغت اللہ شاہ روڈ پر پانی کی نکاسی کیلئے فٹ پاتھ کے نیچے نالہ کھلوا دیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برنس روڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ڈی سی ساؤتھ کو صدر سے برنس روڈ جانے والے روڈ پر جمع پانی کی نکاسی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ واٹر بورڈ حکام اور ڈی سی شرقی کو پمپ لگا کر اسلامیہ کالج روڈ پر جمع پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شارع فیصل، فیروز آباد جنکشن پر پانی کی نکاسی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ شارع فیصل پر نرسری سٹاپ سے بھی پانی نکالا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انہیں بتایا کہ شارع فیصل پر صرف ڈھلان کی جگہوں پر پانی ہے، ڈھلان سے پانی نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں