میچ سے قبل ہی ہمیں پتا تھا کہ ہم بھارت کو نہیں ہرا سکتے ، مکی آرتھر

 میچ سے قبل ہی ہمیں پتا تھا کہ ہم بھارت کو نہیں ہرا سکتے ، مکی آرتھر

 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 جون کو اہم میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 124 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی ۔اس میچ کے حوالے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیان دیا ہے کہ ہمیں یقین تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اور ایسا ہی ہوا ہے ۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میں نے ڈریسنگ روم کے اردگرد دیکھا اور ہمیں یقین تھا کہ ہم انھیں  نہیں ہراسکتے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف معاملہ بالکل الٹ تھا ۔ ہمیں جنوبی افریقہ کیخلاف  اپنی صلاحیتوں پر بھرپور یقین تھا.

کرک انفو کو دیے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ذمہ داری لینا شروع کردیا ہے اور جیسے ہی ایک مرتبہ ایسا ہوتا ہے تو وہ ڈریسنگ روم میں ہی نفسیاتی رکاؤٹوں کو توڑ دیتے ہیں اور میں ایسی ہے سنجیدہ گفتگو کے ماحول سے آیا ہوں جبکہ لڑکے بھی بہترین انداز میں جواب دیتے ہیں.انہوں نے کہا میں سچی بات بتارہا ہوں کہ افریقہ کیخلاف میچ سے قبل  ہمارے درمیان بہترین گفتگو ہوئی تھی اور اچھی چیز یہ ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب کھلاڑی بحث میں حصہ لیتے ہیں.

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے بی ڈی ولیئرز سمیت بڑے بلے بازوں کو جلد آؤٹ کردیا تھا، عماد وسیم نے اے بی ڈی ولیئرز کو کیریئر میں پہلی مرتبہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے ریکارڈ بنادیا تھا۔

مکی آرتھر کا حسن علی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کی صلاحتیں نکھر رہی ہیں اور وہ بہتر آل راؤنڈر ہوگا، وہ فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کرسکتا ہے وہ بہتر پوزیشن میں ہیں جس پر مجھے ان پر فخر ہے۔ کوچ نے کہا کہ ہمارے پاس بابراعظم، عماد وسیم جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور ہمیں ان پر اعتماد رکھنا ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان چمپیئنز ٹرافی میں اہم میچ سری لنکا کے خلاف 12 جون کو کارڈف میں کھیلے گا جہاں سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں