سعودی عرب کی جانب سے شائع کی جانے والی دہشت گردوں کی فہرست بے بنیاد ہے ، قطر

سعودی عرب کی جانب سے شائع کی جانے والی دہشت گردوں کی فہرست بے بنیاد ہے ، قطر

دوحہ:قطر نے سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کی فہرست میں متعدد قطری شہریوں اور تنظیموں کو شامل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔


میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے مشترکہ طور پر ’دہشت گردی کے لیے مالی مدد‘ کرنے والوں کی ایک فہرست جاری کی گئی جس میں قطر کے 59 شہریوں اور اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں قطر میں مقیم اخوان المسلمون کے روحانی پیشوا یوسف القرداوی بھی شامل ہیں۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ان کا ملک ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے اور سعودی عرب کے سامنے ’گھٹنے نہیں ٹیکے‘ گیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.