طوفانی بارش میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

طوفانی بارش میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

لاہور: آندھی اور طوفانی بارش میں پیش آنے والے حادثات میں کئی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔ چشتیاں میں مکان کی چھت گرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے۔ ملتان میں سیکڑوں بجلی کے پول گرنے اور کرنٹ لگنے سے 2 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔


جھنگ میں درخت گھر کی چھت پر گر گیا جس کتے نتیجے میں میاں بیوی ملبے تلے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ بہاولنگر، شجاع آباد، چیچہ وطنی، فقیر والا اور ہارون آباد میں بھی بجلی کے پول اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے۔

حادثات میں 3 خواتین اور کم سن بچوں سمیت 10 افراد موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ راجن پور میں کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گیا ۔ ڈیرہ غازی خان میں آسمانی بجلی گرنے سے پندرہ سالہ نوجوان دم توڑ گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں