محمد وسیم کا شاندار اعزا ز،عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے

محمد وسیم کا شاندار اعزا ز،عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے

میکسیکو: پاکستان کرکٹ اور ہاکی میں تو جس مقام پر ہے وہ سب کو ہی معلومہے مگر پاکستان کو اب باکسنگ میں نیا اعزاز مل گیا، باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے۔

ورلڈ باکسنگ کونسل کی جون میں جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسربن گئے ہیں۔میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

محمدوسیم عالمی نمبر ایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔

محمد وسیم جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دوتربیتی فائٹس میں حصہ لیں گے۔ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے۔ گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔