بھارت میں 5کلو سونے کی لالچ میں والدین نے اپنی 15سالہ بیٹی کو جعلی عامل کے ہاتھوں قتل کرا دیا

بھارت میں 5کلو سونے کی لالچ میں والدین نے اپنی 15سالہ بیٹی کو جعلی عامل کے ہاتھوں قتل کرا دیا

نئی دہلی: بھارت میں 5کلو سونے کی لالچ میں والدین نے اپنی 15سالہ بیٹی جعلی عامل کے حوالے کر دی،جعلی عامل نے قتل کردینے کے بعد معصو م بچی کی لاش کی عصمت دری بھی کی ،پولیس نے دفن شدہ لاش برآمد کر لی ،جعلی عامل گرفتار، بیہوش لڑکی کو مذہبی رسومات کے لئے اس کے ماں باپ کے سامنے برہنہ کیاگیااور پھر گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا،نعش چھپانے سے قبل عامل نے مردہ لڑکی کی عزت لوٹی اور گردن کاٹ کر کچھ خون بھی حاصل کیاتاکہ دیوی دیوتاں کو پیش کیاجاسکے۔

مقتولہ لڑکی کے باپ نے جعلی عامل کے خلاف اپنی بیٹی کو اغوا کرنے کی پولیس میں ایک شکایت درج کرائی۔جعلی عامل مقتولہ لڑکی کے باپ مہاویر کے ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتاتھا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بتایا جارہا ہے کہ مہاویر کے کاروبار میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہورہی تھی شرما نے مہاویر اور اس کی بیوی پشپاکو مشورہ دیا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کی قربانی دیتے ہیں تو مذہبی رسومات ادا کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر انہیں پانچ کلوسونے پر مشتمل دفینہ ملے گا۔ وہ لوگ اننا پورنا مندر روانہ ہوئے جہاں پر پوجا کی اور نیم بیہوش لڑکی کو مذہبی رسومات کے لئے اس کے ماں باپ کے سامنے برہنہ کیاگیا۔

رسومات کے طور پر اس کا گلہ دبا کر قریبی میدان میں اس کو دفن کردیاگیا۔نعش چھپانے سے قبل شرما نے مردہ لڑکی کی عزت لوٹی اور گردن کاٹ کر کچھ خون بھی حاصل کیاتاکہ دیوی دیوتائوں کو پیش کیاجاسکے۔کننو ج ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس کیشو گوسوامی نے کہاکہ نعش برآمد ہونے کے بعد ہم نے اس پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ متوفی لڑکی کے والدین کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیاگیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.