چینی طلبا تیزی سے اردو کی جانب راغب ہو رہے ہیں

چینی طلبا تیزی سے اردو کی جانب راغب ہو رہے ہیں

بیجنگ : چینی طلباءسی پیک کے تحت پیدا ہونے والی ملازمتوں سے استفادہ کے لئے اُردو زبان سیکھنے کے خواہاں ہیں اور اُردو زبان سیکھنے کے خواہش مند چینی طلباءکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے تا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اور چین میں ملازمتوں کے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
بیجنگ فارن سٹڈیزز یونیوورسٹی کے ایشیئن سٹیڈیز میں سفیر اُردو کی سربراہ زہویو آن نے بتایا کہ بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی 2007ءسے چینی طلباءکو اُردو پڑھا رہی ہے اور اب تک طلباءو طالبات کے ڈگریاں حاصل کرنے والے دو بیجز کے طلباءاُردو کی اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں، اپنا پاکستانی نام نسرین رکھنے ووالی زہویو آن نے ” اے پی پی“ کو بتایا کہ بیجنگ فارن سٹڈیز یونیرسٹی اپنے طلباءکو اُردو کی تعلیم کے لئے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگونج ایچز و نمل اسلام آباد بھجوائے گی اور طلباءکو ان کی تعلیم کے تیسرے سال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور6ماہ کے لئے بھجوایا جائے گا۔
اس ضمن میں یونیورسٹی کو بیجنگ میں پاکستان کے سفارت خانہ اور حکومت پاکستان سے مالی معاونت مل گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اُردو ڈیپارٹمنٹ کے زیر تعلیم طلباءکے لئے اُردو خوش خطی، اُردو تقریری مقابلے بھی منعقد کروائے جاتے ہیں اور طلباءو طالبات کو پاکستان کی تہذیب و ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے زہویو آن نے بتایا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلباءکی نہ صرف اُردو سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے چینی طلباءمیں اُردو کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔
زہویو آن نے کہا کہ چین بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں میں متعدد چینی طلباءاُردو زبان سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یونیورسٹی کے شعبہ اُردو میں 20چینی طلباءزیر تعلیم ہیں اور سی پیک کے تحت چین میں اُردو زبان سیکھنے والے طلباءکی طلب پوری کرنے کے لئے شنگھائی، ستان جیان، کونمنیگ، ارومچی اور اندرونی انگولیا میں کئی یونیورسٹیاں اُردو کے شعبہ جات قائم کر رہی ہیں۔
پاکستانی رابعہ نام کی ایک چینی طالبہ نے کہا ہے کہ وہ اردوکی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اردو زبان کی ٹیچر بنیںگی۔ کیونکہ انہیں اپنے اور چینی عوام کے دوست ملک کی زبان سے بہت زیادہ جذباتی لگاﺅ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.