بھارتی بحریہ کے سربراہ آج سے اسرائیل کاچار دورہ کریں گے

بھارتی بحریہ کے سربراہ آج سے اسرائیل کاچار دورہ کریں گے

نئی دہلی:ہندوستانی بحریہ کے سربراہ سنیل لامبا آج سے اسرائیل کا چاردورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران وہ اسرائیل کی مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

لامبا کا دورہ 12تا 15جون ہوگا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ فوج کے تینوں شعبوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کے علاوہ توقع ہے کہ سنیل لامبا وزیر دفاع اسرائیل اویگ ڈور لیور میان سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسرائیل ہندوستان کو اسلحہ سربراہ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بحریہ کے سربراہ اسٹاف کمیٹی کے سربراہوں کے چیئرمین بھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔