ایرانی فورسز کی کارروائی، تہران حملوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

ایرانی فورسز کی کارروائی، تہران حملوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

تہران:ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر فائرنگ اور خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔بدھ کو ہونے والے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے انٹیلی جنس وزیر نے بتایاکہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 4 مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر فائرنگ کردی تھی۔حملے کے دوران ہی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع آیت اللہ خمینی کے مزار پر خاتون سمیت 2 حملہ آوروں نے دھاوا بولا تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔
فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران ایک حملہ آور نے اسمبلی کی چوتھی منزل پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑادیا جب کہ دیگر فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ان میں سے ایک نے زائرین پر فائرنگ کی جبکہ خاتون نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.