پاکستان کی جیت کا امکان 60فیصد ،خراب فیلڈنگ کافائدہ سری لنکا کو ہوگا‘ سچن ٹنڈولکر

پاکستان کی جیت کا امکان 60فیصد ،خراب فیلڈنگ کافائدہ سری لنکا کو ہوگا‘ سچن ٹنڈولکر

لندن :لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں اچھی فیلڈنگ کی تو اس کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں ماضی کے سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اگر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں اچھی فیلڈنگ کی تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔


انہوں نے کہا کہ میچ میں پاکستان کی جیت کا امکان 60فیصد ہے لیکن خراب فیلڈنگ کافائدہ سری لنکا کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.