چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو تین میچزمیں سے دو میں شکست دی ،ایک ہارا

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو تین میچزمیں سے دو میں شکست دی ،ایک ہارا

لاہور:پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراﺅنڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلڑ ا بھاری ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین 1975-2015تک مجموعی طور پر 147ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 84میچز جیتے ،58ہارے ایک ٹائی اور چار کانتیجہ نہیں نکل سکا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں بھی پاکستان کو جیت کے حوالے سے سبقت حاصل ہے ۔


دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تین میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے د و میچز جیتے اور ایک میں شکست کھائی ۔ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے سات سات میچز جیتے س ۔انگلینڈ کی سر زمین پر سر ی لنکا کے خلاف ہونے والے تینوں میچوں میں پاکستان فاتح رہا تھا ۔پاکستان کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 28میچز میں سے پاکستان نے 16جیتے 12ہارے ۔سر ی لنکا کو اپنی ہوم گراﺅنڈ پر پاکستان کے خلاف برتری حاصل رہی ۔دونوں ٹیموں کے مابین سر ی لنکا میں 41ون ڈے میچز ہوئے جس میں سے پاکستان نے 18جیتے 20ہارے اور تین کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں