بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لندن : آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

میچ کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روی چندرن ایشوین، جسپریت بمرا، شیکھر دھون، مہندرا سنگھ دھونی، رویندرا جدیجہ، کیدر جادیو، دنیش کارتیک، بھوینشور کمار، محمد شامی، ہردیک پانڈیا، اجنکیا ریہانے، روہت شرما، اومیشن یادیو اور یووراج سنگھ شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

جنوبی افریقی سکواڈ کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کے ہاتھوں میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوانٹن ڈی کوک، جے پی ڈومنی، فاف ڈوپلیسس، عمران طاہر، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، کرس موریس، وین پارنیل، اینڈیل فیہلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس اور کاگیسو ربادا شامل ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.