اے بی ڈی ویلیئر فٹ ، اہم میچ میں شرکت کریں گے

 اے بی ڈی ویلیئر فٹ ، اہم میچ میں شرکت کریں گے

لندن :آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئر ز نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے باعث کوہلی الیون کی پریشان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ اے بی ڈویلیئیرز  ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

تفصیل کے مطابق آئی سی سی چیمپینز کے دوران اے بی ڈی ویلیئر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے اور یہ ہی وجہ تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی میدان میں کافی پریشان نظر آئے ۔پروٹیز کپتان کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بھارت کے خلاف ا ہم میچ میں ان کی عدم شرکت کے بارے میں خبریں سرگرم تھیں تاہم اب جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح اعلان کیا گیا ہے کہ اے بے ڈی ویلیئر مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ میچ میں حصہ بھی لیں گے ۔جنوبی فی افریقہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے اعلان کیا گیا کہ کپتان اے بے ڈی ویلیئر مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ آج کا میچ کھیلیں گے

3b9427c9cd268517a71250526661c721 8738f044be537cc0266fc2d0688e45a8