سرفراز احمد سری لنکا کے خلا ف پہلی بار کپتانی کریں گے

سرفراز احمد سری لنکا کے خلا ف پہلی بار کپتانی کریں گے

کارڈیف: پاکستان اور سر ی لنکا کے مابین ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سرفراز احمد پہلی دفعہ سری لنکا کے خلاف کپتانی کریں گے ۔سری لنکا کے خلاف عمران خان سے کامیاب کپتان رہے ۔

قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز عمران خان کی کپتانی میں کھیلے ۔عمران خان کی قیادت میں کھیلے جانے والے 26میچز میں سے پاکستان کی ٹیم نے 21میچز جیتے اور 4میں شکست کھائی ۔مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 21میچز کھیلے جس میں سے دس جیتے اور دس میں شکست ہوئی اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.