سری لنکا خطرناک حریف ہے،مکی آرتھر

سری لنکا خطرناک حریف ہے،مکی آرتھر

لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سری لنکا خطرناک حریف ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہورہی ہے، باولنگ اٹیک صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

حسن علی کی کارکردگی متاثر کن ہے۔واضح رہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کی براہ راست رسائی تقریبا یقینی ہوچکی ہے۔لنکن شیروں سے پنجہ آزمائی سے پہلے کارڈف میں شاہینوں کی پریکٹس جاری ہے، باولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں پر یکساں توجہ دی جارہی ہیں۔اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہورہی ہے، باولنگ اٹیک صلاحیتوں سے مالا مال ہے، حسن علی کی کارکردگی متاثر کن ہے۔

مکی آرتھر نے بتایا کہ عالمی کپ میں براہ راست رسائی اب تقریبا یقینی ہوچکی ہے، بھارت کے خلاف شکست سے مایوسی ہوئی تھی، مگر اب پاکستانی کیمپ کا موڈ بہت اچھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔