کھیلوں کے فروغ کے لئے اسلام آباد میں قومی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

کھیلوں کے فروغ کے لئے اسلام آباد میں قومی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اسلام آباد میں قومی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس منصوبے پر کل لاگت75کروڑ روپے آئے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کے پیش نظر اسلام آباد میں جدید قومی سپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر آئندہ مالی سال کے دوران اس منصوبے پر 15کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ یونیورسٹی سپورٹس کمپیلکس میں قائم کئے جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔