ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل

برج ٹاؤن: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کر کے ونڈیز رکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے اپنے 91 ویں برس مکمل ہونے پر اعلان کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اب ویسٹ انڈیز کی جگہ ونڈیز لکھا و پڑھا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ نے سربراہ نے اعلان کیا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں کرکٹ کا فروغ ہے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو معیاری کھیل کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے، آئندہ ورلڈکپ اور اُس کے بعد کےلیے کرکٹ کا نیا اسٹریٹیجک پلان بھی تیار کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو  بورڈ کی جانب سے خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے تاکہ کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں۔یاد رہے گزشتہ برس ورلڈٹی ٹوئنٹی ٹیم کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد شکوہ کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون نہیں کرتا اور انہوں نے پلیئرز کے ساتھ بہت خراب رویہ برتا ہواہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔