جنوبی افریقہ کا بھارت کو 192 رنز کا ہدف

جنوبی افریقہ کا بھارت کو 192 رنز کا ہدف

لندن: کنیگٹن اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی۔ بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کونٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ میدان میں اترے۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 76 کے سکور پر گری جب ہاشم آملہ ایشون کی گیند پر کٹ شارٹ کھیلنے کی کوشش میں دھونی کو اپنا کیچ دے بیٹھے۔ ہاشم آملہ اعتماد سے بلے بازی کر رہے تھے تاہم وہ اسکور بورڈ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر سکے صرف 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد کونٹن ڈی کوک اور فاف ڈو پلیسی نے بھی اعتماد سے بیٹنگ کی اور سکور کو 100 سے زائد تک پہنچایا۔ دوسری وکٹ 116 کے سکور پر گری جب کونٹن ڈی کوک انڈین باؤلر جدیجہ کی گیند بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈی کوک نے 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔تاہم  جنوبی افریقی بلے بازوں کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑنے لگیں۔

کپتان اے بی ڈویلیرز صرف 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ کے نقصان پر ساؤتھ افریقا کا سکور 140 رنز تھا۔ جنوبی افریقا کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ملر تھے جن کی وکٹ بھی غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں گری۔ پانچویں وکٹ فاف ڈوپلیسی کی تھی جو پانڈیا کے ہاتھوں 36 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ 167 پر گری جب نئے کھلاڑی کرس مورس صرف 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی ساتویں وکٹ 178 پر گری جبکہ آٹھویں اور نویں وکٹ 184 کے سکور پر گری۔ عمران طاہر بھی کوئی خاطر خواہ اسٹروک لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور رن آؤٹ ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں