وزیر اعظم نواز شریف کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

وزیر اعظم نواز شریف کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

\اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف  پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے،تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کو کے جمعرات کے روز طلب کر لیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین سے جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں ہیں اب مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی نے وزیر اعظم سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.