پاکستان نے اچھی فیلڈنگ کی تو جیت سکتا ہے، ٹنڈولکر

شاہینو  کیلئے نو مور چوائس،مرو یا مارو،جیتواور آگے بڑھو،فائنل فور میں جانا ہے تو کل کے میچ میں سری لنکا پر دھاک بٹھانا ہو گی،تئیس ماہ بعد شاہین لنکن ٹائیگرز پر جھپٹیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں میں اہم ٹکراؤ کارڈیف کے میدان میں ہو گا،جو ہارے گا گھر واپسی کا ٹکٹ کٹائے گا۔کرکٹ کے لیجنڈ ٹنڈولکر نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانیو نے اگر اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا تو کل میچ جیتنے کے ساٹھ فیصد چانسز ہیں۔