خواجہ حارث نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوگئے

خواجہ حارث نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:خواجہ حارث نواز شریف کے نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوگئے اورنیب عدالت سے وکالت نامہ واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، نواز شریف

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ریفرنسز میں علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے اور کہا کہ سپریم کورٹ نے میرے موقف کوتسلیم نہیں کیا،سپریم کورٹ نے یہ ڈکٹیشن بھی دی کہ ایک ماہ میں ریفرنسزکافیصلہ کریں جبکہ تینوں ریفرنسزیکجاکرنے سے متعلق بھی موقف تسلیم نہیں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:جاتی امراءوالے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں، چوہدری نثار

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا کہا گیا،عدالتی اوقات سے بعدبھی کام کرنےکی ڈکٹیشن دی گئی،ایسے حالات میں کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی

خواجہ حارث کے ریفرنسز س علیحدہ ہونے کے اعلان کے بعدسابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ خواجہ حارث نے تقریباً 9ماہ نواز شریف کے کیسزکی پیروی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں