سپریم کورٹ سے چھٹی کی درخواست کی ہے نہ کریں گے، نواز شریف

سپریم کورٹ سے چھٹی کی درخواست کی ہے نہ کریں گے، نواز شریف
کیپشن: میں نے تو سپریم کورٹ کو کوئی درخواست ہی نہیں دی، نواز شریف۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ سے چھٹیوں کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی وہ ایسی کوئی درخواست کریں گے۔

احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ  آپ کو کل سپریم کورٹ نے لندن جانے کی اجازت دی ہے؟۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ 'میں نے تو سپریم کورٹ کو کوئی درخواست ہی نہیں دی۔

مزید پڑھیں: خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ مل گئی

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے سامنے درخواست کروں گا اور نہ کی ہے۔ اس دوران ایک صحافی نے سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بھی سوال کیا اور پوچھا کہ مشرف کہتے ہیں کہ تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے تو پھر واپس آؤں گا؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شریف خاندان کے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کو کہا تھا کہ اگر نواز شریف اور مریم نواز، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو جا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ 'آپ زبانی درخواست کریں ہم اجازت دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں