عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا
کیپشن: زلفی بخاری کو عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق زلفی بخاری کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملات طے پا گئے، کیسز واپس لینے کا فیصلہ

زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ ایک بجے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کی وجہ سے عمران خان بھی اب تک روانہ نہیں ہو سکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی۔ ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ زلفی بخاری کا نام کس وجہ سے ای سی ایل میں درج ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں