حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے سے معیشت کو روزانہ ایک ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے وزارت خزانہ کی طرف سے بجھوائی گئی سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے سے معیشت کو روزانہ ایک ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو نہ روکا تو معیشت پر منفی اثرات ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملات طے پا گئے، کیسز واپس لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

ن لیگ کی حکومت میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی تھی تاہم حکومت نے اس کا فیصلہ آنے والی نگران حکومت پر چھوڑدیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں