میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں: چوہدری نثار

میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں: چوہدری نثار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا، آج اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی، یہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا۔ ملاقات میں اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آرہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کا آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
  

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے، صحت بہتر ہوتے ہی ساری صورت حال قوم کے سامنے رکھوں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میرے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جارہے ہیں: نواز شریف
  

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر مگر ناراض رہنما چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں اس لیے اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں