ایم کیوایم رہنماعامر خان اورفیصل سبزواری کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ایم کیوایم رہنماعامر خان اورفیصل سبزواری کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم ) رہنماوں عامر خان اورفیصل سبزواری نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔دونوں رہنماوں کے مطابق ان کا فوکس انتخابی مہم پر ہے اور وہ تنظیم کو دوبارہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماوں عامر خان اورفیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تنظیم کواس وقت ہماری زیادہ ضرورت ہے لہذا ہم الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فوکس انتخابی مہم پر ہے اور ہمیں ابھی تنظیم کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں