ونڈوز فون میں ٹوئٹر ایپ ختم کرنے کا فیصلہ

ونڈوز فون میں ٹوئٹر ایپ ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا : اگر آپ کے پاس 2018 میں بھی ونڈوز فونز ہیں اور آپ ٹوئٹر بھی استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔ اب آپ ٹوئٹر موبائل ایپ کو ونڈوز 8.1 پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ٹوئٹر نے پہلے سے اعلان کر دیا تھا کہ وہ جون میں اس پلیٹ فارم سے اپنی سپورٹ ختم کر دے گا۔ ٹوئٹر نے Fall Creators Update سے پہلے کے ونڈوز 10 موبائل کے لیے بھی موبائل سپورٹ بند کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔بھارتی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی

موبائل کے انٹرنیٹ ایکسپلورر پرٹوئٹر ویب سائٹ دیکھنے سے ایک بگ کی وجہ سے نئے ٹوئٹ یا رپلائی کرنے سے کنکشن ایرر پیج ظاہر ہوتا ہے لیکن بیک کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ایرر نہیں آتا تاہم ایک بار پھر ٹوئٹ کرنے سے یہی ایرر آتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں