فٹبال بہت پسند ہے ، ورلڈ کپ میں میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہے ، شاہد آفریدی

فٹبال بہت پسند ہے ، ورلڈ کپ میں میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہے ، شاہد آفریدی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ کے سٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی بھی فیفا ورلڈ کپ کے شوقین نکلے ، انہوں نے کہا کہ وہ جرمنی کو سپورٹ کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ فٹبال مجھے بہت پسند ہے، شروع سے ہی میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہے، اس مرتبہ بھی جرمنی کو سپورٹ کروں گا، الوداعی میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیل سکا لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں عالمی الیون کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب زندگی میں کوئی حسرت نہیں، جو چاہا ملا، اب اپنے فلاحی مقاصد پر توجہ ہے۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے، ان مقابلوں کوئی بھی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں