نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کی طرف سے وزیراعظم کو بجھوائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ 91 روپے 96 پیسے ہو گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافہ، ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے مقرر، مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے مقرر۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں: چوہدری نثار
 

واضح رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا
 

ن لیگ کی حکومت میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی تھی تاہم حکومت نے اس کا فیصلہ آنے والی نگران حکومت پر چھوڑدیا تھا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں