کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے، حمزہ، سربلند ہو کے رہنا، مریم نواز

کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے، حمزہ، سربلند ہو کے رہنا، مریم نواز
نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے، مریم نواز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے۔ انھوں نے حمزہ شہباز کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ سربلند ہو کر رہنا۔


سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے۔ ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔

انھوں نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربلند ھو کے رہنا کیونکہ کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے۔