ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار
کیپشن: بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپا مارا اور بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا اور اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔