وفاقی حکومت نے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا

وفاقی حکومت نے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا ، بجٹ خسارہ 3 ہزار 137 ارب روپے رہا ۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ خسارہ 3 ہزار 137 ارب روپے بتایا۔قومی ترقیاتی پروگرام کے لیے 18 کھرب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، وزیر مملکت نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا معاہدہ ہو گیا ۔چین سے 313 اشیا کی ڈیوٹی فری برآمدات کا فیصلہ کیا گیا جب کہ 95 منصوبے شروع کرنے کیلئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ، موجود حکومت نے تجارتی خسارہ چار ارب ڈالر کم کیا.

 100 ارب تک کے سستے قرض دیے جائیں گے جبکہ وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کے پروگرام سے 28 صنعتوں کو فائدہ ہوگا ، توانائی منصوبوں کے لیے 80 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔