پاکستان کو ہرانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی : ارون فنچ

پاکستان کو ہرانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی : ارون فنچ
کیپشن: image by facebook

لندن : آسٹریلوی بلے باز ارون فنچ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک سخت ٹیم ہے ، جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی ، دورہ پاکستان کا بھی خواہشمند ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز ارون فنچ نے پاکستان کیخلاف میچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک سخت ٹیم ہے ، ان سے میچ جیتنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

660c7300d51ae08c534944a518e08191

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے بہترین ملک ہے ، پی ایس ایل کے دوران لوگوں نے کرکٹ کے لیے بے تحاشا پیار دیا ۔

ارون فنچ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی ، پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہونی چاہئے ۔