حمزہ سر بلند رہنا, کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے، مریم نواز

 حمزہ سر بلند رہنا, کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے، مریم نواز
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz Twitter Account

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم کا تماشا ختم ہونے والا ہے، انہوں نے حمزہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ سر بلند ہو کر رہنا ۔


تفصیلا ت کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اشاروں پر ناچنے والانیب ظلم و ناانصافی کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔۔ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔۔۔ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشاءاللہ !

6213fac3c53b200736e771d9680c825c