یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافے کی تجویز کی تیاری

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافے کی تجویز کی تیاری

اسلام آباد:انٹرنیشنل آ ئل مارکیٹ میں آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافے کی تجویز کی تیاری شروع کر دی گئی .

اوگرا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو منظوری کےلئے بھیجے گا، ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ جولائی میں بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں آئل پرائس میں اضافے کی زیر گردش خبروں کے باعث پاکستان میں جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 15 سے 20 روپے اضافے کی سمری ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخری ہفتے میں اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھیجی جائے گی.

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں رواں ماہ یکم جون سے آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے پیٹرول پمپوں پر پیٹرول نایاب ہونے کی اہم وجہ آئندہ ماہ انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے زیر گردش خبریں ہیں جس باعث پاکستان کی پرائیویٹ آئل کمپنیوں نے جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے ، جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک بھر کے اہم شہروں میں شہریوں کو پیٹرول دستیاب نہیں .

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو اس حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر پاکستان میں پرائیویٹ آئل ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کر رکھی ہے۔