پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، یہ ٹیلی فونک رابطہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے پس منظر میں تھا، بل گیٹس نے تحفظ کی فراہمی ، نگرانی اور صلاحیت کے ذریعہ مہم کو کامیاب بنانے میں پاک فوج کی مدد کو سراہا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ قومی فریضہ ہے، وفاقی اور صوبائی ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا، پولیو مہم میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے ہیلتھ کیئر کارکنوں نے بھی کوڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کیاہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کوویڈ۔19 کے باوجود حکومت کی کوششوں میں معاونت کے لئے پاک فوج نے آئندہ ہفتوں میں انسداد پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔

دونوں شخصیات نے ہیلتھ کئیر کے شعبہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ موجودہ اور مستقبل کے وبائی امراض کے خطرات اور آبادی سے متعلق چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس کی جانب سے فاو¿نڈیشن کی نیک مقصد کے لئے کی جانے والی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کی بہتری کے مقصد سے ہر اقدام کی بھر پور حمایت کی جائے گی۔