نیلم منیر نے کار میں ڈانس ویڈیو کے وائرل ہونے کے پیچھے کی کہانی بتا دی

نیلم منیر نے کار میں ڈانس ویڈیو کے وائرل ہونے کے پیچھے کی کہانی بتا دی

اسلام آباد : ادکارہ نیلم منیر نے کار میں ڈانس ویڈیو کے وائرل ہونے کے پیچھے کی کہانی بتا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ عکس بندی مکمل کرنے کے بعد اپنی دوستوں کے ساتھ ہائی ٹی پر جا رہی تھیں کہ راستے میں انہوں نے گاڑی میں گانے”ماہی وے“ پر ڈانس کیا اور ان کی دوست نے ویڈیو بنائی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے بھی اپنی دوستوں کے ساتھ جاتی ہیں انجوائے کرتی ہیں اور ویڈیو بنا کر ایک دوسرے کو واٹس ایپ کے ذریعے شیئر بھی کرتی ہیں لیکن آج تک کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی لیکن پتا نہیں یہ کیسے ہو گئی۔

نیلم منیر ان دنوں ڈرامہ سیریل”بکھرے موتی“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔