پی ایم اے نے سخت لاک ڈائون کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی سفارش کی حمایت کردی

پی ایم اے نے سخت لاک ڈائون کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی سفارش کی حمایت کردی

لاہور:عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 15دن کیلئے سخت لاک ڈائون کی سفارش کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی اس لاک ڈائون کو سخت کرنے کی حمایت کردی ۔

پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ جس طرح کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اگر سخت لاک ڈائون نہ کیا گیا تو بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہونے کیساتھ ساتھ متعدد افراد اس کا شکار ہوجائینگے۔

اس لئے حکومت عالمی ادارہ صحت کے اقدامات کو نظر انداز نہ کرے تاکہ کرونا وائرس کی وبا سے عوام کو بچایا جاسکے ہماری ڈاکٹرز بھی اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں اس سے بچنے کیلئے سخت لاک ڈان وقت کا اہم تقاضا ہے۔